راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ہم نے بڑی ہمت اور تدبر سے پُرامن مزاحمت کا مظاہرہ کیا، شدید گرمی اور بارش میں بھی لوگ مری روڈ پر دھرنے میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا آج خواتین کا جلسہ عام ہو گا، لاہور میں ناکہ بندی کرکے دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین کو روکا گیا، پنجاب حکومت اور وفاق کو کہتا ہوں رکاوٹیں ڈال کر اپنے لیے حالات خراب کر رہے ہیں، دھرنے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا حافظ نعیم کا کہنا تھا ہم ہر صورت میں پُرامن رہنا چاہتے ہیں، پاکستان تصادم کے راستے کا متحمل نہیں ہو سکتا، جب آپ رکاوٹیں کھڑی کریں گے تو رکاوٹیں توڑی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ دو دو مزدوریاں کر رہے ہیں پھر بھی اخراجات پورے نہیں ہوتے، تنخواہ سے بھی زیادہ بجلی کا بل آرہا ہے، 1994 سے رہنے والی حکومتوں نے آئی پی پیز کو طاقتور بنایا، آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدےسامنے لائے جائیں، بجلی کی قیمت کا تعین بجلی کی لاگت کے حساب سے کیا جائے، ہم نے واضح طور پر اپنے مطالبات پیش کردیے ہیں، ہم نے واضح طور پر کہہ دیا ہےکہ مراعات ختم کرنی پڑیں گی، ناجائز معاہدوں کے پیسے عوام کیوں دیں؟امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا حکومت راستے بند کرنےکی حرکتوں سے باز آجائے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت تمام سرکاری افسران کے لیے طے کیا جائے کہ وہ 1300سی سی سے زیادہ کی گاڑی استعمال نہیں کریں گے، ساری قربانیاں عوام سے نہیں مانگیں، خود بھی کچھ کریں، انھیں استعمال کرنا ہے تو اپنی ذاتی گاڑیوں میں بیٹھیں، اپنی جیب سے فیول کی قیمت ادا کریں، وزیراعظم چاہیں تو آج ہی اس پر عمل درآمد کر سکتے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر سارا بوجھ ڈال دیا جاتا ہےانہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم ہونی چاہیے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑے ہونے لگے ہیں، آئی پی پیز کا آڈٹ کیا جائے، 2019 میں آئی پی پیز سے معاہدوں کو ریوائز کیا گیا
Related Posts
جنرل فیض اور عمران خان کے خلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کر لئے گئے، سرکاری ذرائع کا دعوی
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ عمران خان کیخلاف الزامات کی نوعیت ایسی ہے کہ یہ کیس آرمی ایکٹ کے تحت فوجی ٹرائل کے دائرے […]
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے علی امین گنڈا پور کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
- Admin
- September 5, 2024
- 0
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شائستہ خان کنڈی نے گزشتہ روز اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی […]
وزیر اعظم نے 4 روز قبل مذاکرات کی جو پیشکش کی وہ واپس نہیں لی، رانا ثنا اللہ
- Admin
- November 27, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھا ہے، یہ تجویز […]