نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین اگر صوبےکےحالات ٹھیک نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں۔فیصل کریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےکہا کہ گورنر کی وجہ سےانہیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی، اس لیے ہرجانےکا نوٹس بھیجا، وزیراعلیٰ کو آفر کرتا ہوں، سندھ آئیں وہاں ان کا ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشن سے اختلاف نہیں کیا، امن و امان کی صورتحال خراب ہے، ہم بھی آپریشن نہیں چاہتے لیکن امن و امان پر کوئی سیاست نہیں کر رہے، آپریشن کے بغیر حالات بہتر کرنے کے لیےکوئی آپشن ہے تو بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے اپنے کیسز ختم کریں پھر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھیں، پی ٹی آئی پر اب یہ نوبت آگئی ہے کہ احتجاج بھی نہیں کرسکتی اورکہتی ہےکہ احتجاج کی اجازت نہیں ملتی، ہم تو بغیراجازت کےجلسے اور احتجاج کرتے تھے، ماضی میں پی ٹی آئی کے وکلا نے ہمیشہ اپنی پارٹی کوپھنسایا اورمشکلات پیداکیں
Related Posts
سخت قدم نہیں اٹھانا چاہتے، ہمیں ریڈ لائن کراس کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، محسن نقوی
- Admin
- November 26, 2024
- 0
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پہلے سے بتا رہے ہیں، ہمیں مجبور کیا گیا […]
غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرانی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ
- Admin
- August 16, 2024
- 0
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر […]
عمران خان کی حکومت سے مذاکرات کیلئے تین شرائط
- Admin
- July 13, 2024
- 0
اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری […]