وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ خان یونس کے محاصرے سے علاقے میں اشیائے خور و نوش دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے، فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، فلسطین سے متعلق عالمی عدالتی انصاف کے فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے میڈیکل کالجز میں فلسطین کے میڈیکل کے طلباء کے لیے خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاک فضائیہ کے 6 جہازوں سے 1200 ٹن اور 3 بحری جہازوں کے ذریعے 1500 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوایا جا چکا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 80 فلسطینی شہید ہوچکےجبکہ 4 روز میں خان یونس میں ایک لاکھ 80 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں
Related Posts
لاہور میں پب جی کا جنون ایک اور جان لے گیا، گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جان بحق
- Admin
- August 2, 2024
- 0
لاہور پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی یحییٰ خورشید پب جی گیم کا شوقین تھا، گزشتہ روز اس […]
اسرائیلی فوج کی غزہ پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، 38 فلسطینی شہید
- Admin
- September 17, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری […]
ملک میں 77 سال سے اشرافیہ قابض ہے، غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے یہ نظام اب مزید نہیں چلے گا، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- July 23, 2024
- 0
فیصل آباد میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کیسا المیہ ہے کہ پارٹی لیڈر گرفتار […]