ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے حکومت کا عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں ، عوام کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید

ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب روپے سے تجاوز کر جانے پر اس ادارے کا خسارہ کم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے عوام پر بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے موٹرویز پر پانچ روپے ریڈیو فیس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم ابھی کسی قسم کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے حکومت پر اس حوالہ سے سخت تنقید کی جا رہی ہے صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ریڈیو کوئی نہیں سنتا جس ادارے کی سروس ہم استعمال ہی نہیں کر رہے اس کے لئے ہم پیسے کیوں ادا کریں صارفین کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی پی ٹی وی کی فیس بجلی کے بلوں میں ناجائز وصول کی جا رہی ہے پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد پی ٹی وی دیکھتی بھی نہیں اسکے باوجود حکومت عوام پر زبردستی بوجھ ڈالے ہوئے ہے ایسے ادارے جو خسارے میں ہیں انہیں یا تو پرائیویٹائز کیا جائے یا ایسے اداروں کو سرے سے ہی ختم کیا جائے عام عوام بجلی کے مہنگے بل اور مہنگائی سے پہلے ہی اکتا چکی ہے حکومت نے مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی تو حکومت اپنی ساکھ برقرار نہیں رکھ پائے گی صارفین حکومتی اقدامات مہنگی بجلی اور مہنگائی جیسے عذاب پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں

Leave a Reply