فیصل آباد شہر میں سیوریج کے مسائل گھمبیر ہونے لگے، وزیر اعلی پنجاب کے احکامات محکمہ واسا نے ہوا میں اڑا دئے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے دعوے صرف زبانی ثابت ہوئے آبادی کے لحاظ سے ملک کے تیسرے بڑے شہر میں سیوریج مسائل شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے ہیں مون سون سیزن کے باوجود محکمہ واسا کی جانب سے گٹروں کی باقاعدہ صفائی نہ کی گئی جس کے باعث شہر کی سب سے بڑی کالونی غلام محمد آباد، سرفراز کالونی، عید گاہ روڈ، جھنگ روڈ سمیت شہر کے گلی محلے جوہڑوں کا منظر پیش کر رہے ہیں محکمہ واسا سے رابطہ کرنے پر شہریوں سے بل کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے افسران دفاتر میں ٹانگ پہ ٹانگ دھرے بیٹھے ہیں ترجمان واسا اور واسا حکام کی جانب سے شہر میں سب اچھا کی رپورٹ کی جا رہی ہے جبکہ حقیقت میں سیوریج کے تعفن زدہ پانی نے علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کہ پنجاب میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ان دعووں کے برعکس فیصل آباد میں سیوریج کے مسائل دن بدن گھمبیر صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply