پولیس نے تھانہ نیوملتان میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرفیصل قیصرانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی ڈاکٹر قیصرانی کے مطابق 20 جولائی کو امبرنامی خاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی، امبر اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی میں بیٹھ گئی۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے بوتل پینے کیلئے دی جس کو پی کر بے ہوش ہوگیا، 3 گھنٹے بعد ہوش آنے پرگاڑی سمیت حسن آباد پر موجود تھا اور گاڑی سے 90 ہزار روپے، 40 ہزار کی عینک، گھڑی اور شناختی کارڈ غائب تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے سی ای او ہیلتھ سے نازیبا تصاویر کے عوض 50 لاکھ روپےطلب کرلیے اور ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو 5 لاکھ روپے بھتا وصول کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان میں پلوشہ عرف امبر، محمد آصف، مظہر عباس اور محمد سجاد سمیت 6 ملزمان شامل ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے
Related Posts
کئی دہائیوں کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے، ایف بی آر اور پاور سیکٹر کی بحالی ترجیحات میں ہے، شہباز شریف
- Admin
- August 13, 2024
- 0
کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اگر صنعت اور زراعت کو بحال کرنا ہے تو پیداواری لاگت کم کرنا ہوگی جس […]
چوبیس نومبر احتجاج کی تیاریوں میں پنجاب کی قیادت کو نظر انداز کیا گیا، پارٹی ذرائع
- Admin
- November 19, 2024
- 0
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی تیاری کے لیے گزشتہ دنوں پشاور […]
پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، اندر گھس کر بجلی بحال کر دی
- Admin
- September 14, 2024
- 0
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کے مطابق مشتعل علاقہ مکین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور بجلی بحال کر دی۔پیسکو ترجمان کا بتانا […]