دوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹہ پر نوکریاں نہیں ملیں گی، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے سترہ اے رول کے تحت بھرتی پر پابندی عائد کردی۔ جس کی وجہ سے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سروس کوٹہ پر نوکری نہیں ملےگی ۔پنجاب حکومت نے سترہ اے رول کے تحت بھرتی پر پابندی عائد کردی۔اب دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ و سرکاری ملازمین کے بچوں کو سروس کوٹہ پر نوکریاں نہیں ملے گی۔پہلے رول 17 اے کے مطابق سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات یا کسی وجہ سے معذور ہو کر ریٹائرڈ ہونے پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوی کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا نمبر ایس او آر 111ایس اینڈ جی اے ڈی 2-60/2024ء ہے۔ گورنر پنجاب کی اجازت سے دی پنجاب سول سرونٹس (اپا ئونمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز 1974 میں ترمیم کرکے رولز 17اے کو ختم کیا گیا ہے ،جسے اب کسی عدالت میں چیلنج بھی نہیں کیا جا سکے گا۔

Leave a Reply