ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب نے وی سیز کی تقرری کی سفارشات مسترد کرکے واپس بھیج دیں جب کہ وزیراعلیٰ کی منظوری سے 13 میں سے 7 وی سیز کی تقرری کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گورنر کی منظوری کے بغیر 7 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کا تقرر کیا گیا، گورنر پنجاب نے سفارشات مسترد کرتے ہوئے کچھ اعتراضات بھی اٹھائے، وائس چانسلر کے پینل بنانے کا عمل ٹھیک نہیں تھا، دوبارہ جائزہ لیں، وائس چانسلر کے پینل بنانے میں صحت مندانہ مقابلہ دیکھنے میں نہیں آیا، وزیراعلیٰ کی جانب سے پینل بھیجا جاسکتا ہے، سلیکشن نہیں کی جاسکتی۔ذرائع گورنر ہاؤس نے کہا کہ وائس چانسلر تقرر کرنے کا اختیار گورنر کو حاصل ہے، وائس چانسلر کے پینل بنانے میں شفافیت تھی، کابینہ کی منظوری کے بعد وی سی کی سلیکشن کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے کہا کہ گورنر کا کام صرف دستخط کرنا ہے، سمری واپس نہیں بھیج سکتے، وائس چانسلر کا تقرر وزیراعلیٰ کی منظوری سے قانون کے مطابق ہے۔علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر شاہد منیر کو وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور اور پروفیسر عاکف انور کو وی سی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر احمد شجاع وی سی یونیورسٹی آف گجرات، پروفیسر عنایت اللہ وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا، پروفیسر عامر اعظم وی سی خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان اور پروفیسر زبیر اقبال کو وی سی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
Related Posts
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی، عون چوہدری
- Admin
- November 17, 2024
- 0
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے […]
اسرائیلی فوج کی مسجد اور سکول پر بمباری ، 24 فلسطینی شہید
- Admin
- October 6, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مسجد اور اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 93 […]
کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ضرور ایکشن ہو گا، ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر کٹواوں گا، اسپیکر کا اعلان
- Admin
- September 10, 2024
- 0
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ رات کے واقعے پر بات کی جس پر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات پارلیمنٹ میں […]