چالیس برس پہلے آخری مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن توقیر ڈار نے کہا ہےکہ میرے لیے یہ ہضم کرنا بہت مشکل ہے کہ ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس میں نہیں ہے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے کہا کہ اسے میری خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی، میرا تعلق اولمپک چیمپئن فیملی سے ہے، فیملی میں 3 اولمپک گولڈ ہیں، اس لیے میرے لیے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، ہم کنویں میں گرچکے ہیں اور اب ہم اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچنے کو ایک کارنامہ سمجھتے ہیں۔توقیر ڈار نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں حکومتی اداروں کی سرپرستی تھی، اداروں کے سربراہان ہاکی چلاتے تھے، اس کی وجہ سے سنہری دور تھا، اداروں کی سرپرستی ختم ہوئی تو ہاکی تباہ ہو گئی اور اب یہ صورتحال ہے
Related Posts
پاکستان اور چین کا ایم ایل ون کے دونوں فیز کا الگ الگ معاہدہ کرنے کا فیصلہ
- Admin
- October 23, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ریلوے […]
سپریم کورٹ میں دوران سماعت موبائل فون کی لائٹ جلنے پر چیف جسٹس برہم
- admin
- June 28, 2024
- 0
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالتی کمرے میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل جاری تھے اسی […]
جنرل فیض اور عمران خان کے خلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کر لئے گئے، سرکاری ذرائع کا دعوی
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ عمران خان کیخلاف الزامات کی نوعیت ایسی ہے کہ یہ کیس آرمی ایکٹ کے تحت فوجی ٹرائل کے دائرے […]