اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 30 ہزار میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ ہے اور ہمارے پاس 43 ہزارمیگاواٹ بجلی بنانےکی صلاحیت ہے مگر اس کے باوجود 17 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور لوڈ شیڈنگ کی باوجود بجلی کے بھاری بل آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں کے معاملے پر چیئرمین نیپرا سے ملاقات کی ہے،کمپنیوں کو بجلی نہ بنانے کے پیسے دیے جارہے ہیں، 20 سے 30 فیصد کمپنیاں ہمارے دوست ممالک کی ہیں جب کہ 50 فیصد سے زائد کمپنیاں لوکل ہیں، بجلی کمپنیوں سے کیے گئے معاہدوں میں کیپیسٹی چارجز والے پیسوں سے متعلق کلاز نکالے جائیں۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری بند ہورہی ہے، برآمدات کم ہورہی ہیں، پورے ریجن میں 6 سینٹ فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے جب کہ ہمارے ہاں 16 سینٹ قیمت ہے، صنعت کار اپنی فیکٹری بند کردےگا تو ملک کی معیشت کیسے بہتر ہوگی؟مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ نیپرا سے کہا ہے کے الیکٹرک کے ٹیرف کا اعلان کیا جائے، نیپرا سے کہا ہےجہاں بلوں کی ادائیگی ہورہی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، بجلی کی تقسیم کےلیے مزید کمپنیوں کو لائسنس بھی دیا جائے، نیپرا نے اکتوبر تک مزید تقسیم کارکمپنیوں کو لائسنس دینےسےمتعلق کہا ہے۔
Related Posts
سپریم کورٹ میں مقدمات کا اندراج اور کیس نمٹائے جانے کی تفصیلات جاری
- Admin
- October 30, 2024
- 0
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ مقدمات نمٹائےجانے کی تفصیلات شامل ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق 29 اکتوبر […]
چیف جسٹس نے واضح کہا کہ وہ توسیع نہیں چاہتے، بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر
- Admin
- September 2, 2024
- 0
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح […]
ورلڈ کپ کو سیاست کا آغاز، فیض عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہے، بلاول بھٹو
- Admin
- October 14, 2024
- 0
آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیراعظم ،ججز اور اسٹیبلشمنٹ بھلے […]