پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز تعیناتی کی مخالفت کردی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں ایڈہاک ججز کےلیے 4 ناموں پرغور ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی، ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں
Related Posts
مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن ایکٹ کو فوقیت دی جائے یا عدالتی فیصلے کو، الیکشن کمیشن کی نئی درخواست
- Admin
- September 26, 2024
- 0
الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نےخط لکھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوئی۔الیکشن کمیشن […]
پی ٹی آئی کا رویہ ناقابل برداشت ہے،رانا ثنا اللہ
- Admin
- October 2, 2024
- 0
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے اس لیے […]
تنقید سے بچنے کیلئے شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا
- Admin
- July 24, 2024
- 0
وزیراعظم نے شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم کیلئے حتمی فریم ورک تیار کرنے […]