مسقط میں پاکستانی سفیر نے مسقط میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے 2 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے ایک بیان میں بتایا کہ عمان حکومت نے کل چار افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسقط میں وادی کبیر کی مسجد میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلے عمان کی سکیورٹی فورسز مستعدی سے کام کر رہی ہیں، عمان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے تین اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا اور عمان حکام کیساتھ رابطے میں ہوں ، حکام حملے کی تحقیقات کررہے ہیں
Related Posts
عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے، برطانوی میڈیا
- Admin
- September 1, 2024
- 0
آکسفورڈ کے چانسلر کے لیے اپلائی کرنے پر گارڈین میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور کالم لکھا گیا ہے۔برطانوی اخبار […]
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے، جوبائیڈن
- Admin
- October 19, 2024
- 0
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے برلن میں جرمنی، فرانس اور برطانوی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو […]
ایران سے جنگ کے بڑھتے خطرات پر امریکہ کا اسرائیل کو اینٹی میزائل سسٹم دینے پر غور
- Admin
- October 13, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے دو ہفتے قبل ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے […]