نجی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب ہمیں جیلوں میں ڈالا جارہا تھا اور ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی تب بھی ہم بیٹھنے کو تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں مگر وہ (پی ٹی آئی) بیٹھنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب راستہ تصادم ہے تو پھر سب بے معنی ہے اور ایسے میں وہ پورا زور لگائیں گے اور ہم بھی اپنا پورا زور لگائیں گے، وہ اپنے کیسز غلط اور پراسیکیوشن اپنے کیسز کو ٹھیک ثابت کرنے کے لیے زور لگائے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے، آئین میں اس حوالے سے پہلے ہی طریقہ طے ہے، آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل کے حلف نامے دیے تھے، سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل گئی پی ٹی آئی نہیں مگر سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں، اب اگلے 29 دن منڈی لگے گی اور اس سے ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ چلے گا
Related Posts
پارلیمنٹ ہاوس سے چوہوں کے خاتمے کیلئے سی ڈی اے شکاری بلیوں کیا خدمات لے گا
- Admin
- August 19, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے چوہے پکڑنے کے لیے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 12 لاکھ […]
صنم جاوید رہائی کے بعد اپنے گھر کے باہر سے دوبارہ گرفتار
- Admin
- July 14, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔وکیل علی اشفاق […]
مودی کے طیارے کا پولینڈ سے بھارت جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف
- Admin
- August 24, 2024
- 0
ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ سے نئی دلی جا رہے تھے کہ طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی […]