پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو پاکستان میں آئینی نظام کی تباہی کے عنوان سے ایک طویل خط لکھ دیا۔ عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ سے اپنے تمام تر اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں جاری ظلم و ستم کا سدباب کرنے اور عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے ایک یا اس سے زائد کمیشن قائم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے خط کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔349 صفحات پر مشتمل خط میں عمران خان نے کہا کہ میں نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کیں جوکہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق اور انتخابی نظام کی خلاف ورزی سے متعلق تھیں، درخواستوں میں سپریم کورٹ سے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی تھی، آئین پاکستان نے سپریم کورٹ کو تماشائی بننے کیلئے اختیارات نہیں دیئے
Related Posts
پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا نقصان
- Admin
- August 31, 2024
- 0
زمینی اور سمندری راستوں سے روزانہ تقریباً 10 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات پاکستان میں اسمگل کی جاتی ہیں جو پاکستان کی سالانہ کھپت کا 20 […]
کراچی: گلبرگ میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، اعتراف جرم کر لیا
- Admin
- October 10, 2024
- 0
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے بچی کو گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا جس کا […]
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، اسپیکر قومی اسمبلی نے کردار ادا کیا
- Admin
- January 12, 2025
- 0
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار […]