پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔دوسری جانب مشفیق الرحیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ہویں سنچری مکمل کی، مشفیق الرحیم 191 رنز کی شانداز اننگز کھیلنے کے بعد محمد علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔بنگلا دیش نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 529 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان پر 81 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے، مہدی حسن مراز بھی 66 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی اننز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی
Related Posts
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کو اہم ضرورت قرار دیدیا
- admin
- June 28, 2024
- 0
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سروے میں 13 ملکوں کے 330 کھلاڑیوں نے رائے دی جب کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کرکٹرز کو ڈبلیو […]
سری لنکا نے ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل جیت لیا
- Admin
- November 3, 2024
- 0
ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز […]
پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دیدی
- Admin
- July 30, 2024
- 0
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنےگروپ کا تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے […]