وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے دو نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے رولز آف بزنس 1973 میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے ترمیم کی منظوری دی اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے مین لائن ون کے (ایم ایل 1) کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اورکابینہ نے منصوبے کے لیے چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی بھی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ ایم ایل ون کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کو جدید بنایا جائے گاجب کہ یہ منصوبہ چین کے تعاون سے مرحلہ وار مکمل ہو گا
Related Posts
بھارتی فوج کے 5 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئے
- admin
- June 29, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل پر معمول کی مشقیں کررہے تھے کہ اس دوران فوجی اہلکار […]
خیبر پختونخوا حکومت کا علی امین گنڈا پور کی بازیابی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
- Admin
- September 10, 2024
- 0
اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسفزئی نے اسلام آباد پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے […]
والدہ سے بات ہوئی ہے وہ مایوس ہیں ملک چھوڑ کر جانا نہیں چاہتی تھی، فرار ہونے والی حسینہ واجد کے بیٹے کا بیان
- Admin
- August 6, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صجیب نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد اپنے ملک میں ہی رہنا چاہتی تھیں لیکن […]