ڈارک ویب رپورٹ نامی یہ فیچر پہلے گوگل ون سبسکرائبرز تک محدود تھا مگر اب اسے تمام گوگل صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔یعنی جو فیچر پہلے صارفین ہر ماہ کم از کم 209 روپے خرچ کرکے استعمال کرتے تھے، اب وہ انہیں مفت دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے ذاتی ڈیٹا کی مانیٹرنگ میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ ڈیٹا لیکس سے ان کی پرائیویسی متاثر نہ ہو
اس فیچر کو آئندہ چند ہفتوں میں گوگل کے رزلٹس اباؤٹ سیکشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈارک ویب مانیٹرنگ ٹول اب ہر ایک کو دستیاب ہوگا۔یہ ٹول صارفین کو لیک ہونے والے ذاتی ڈیٹا بشمول نام، تاریخ پیدائش، فون نمبر، ای میل ایڈریس اور دیگر کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام صارفین کو اس فیچر تک رسائی فراہم کرنے کا مقصد ان کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ اس اقدام سے صارفین کو آن لائن دنیا میں تحفظ فراہم کرے گا۔