وزیر اعظم نے ٹیلی فون کرکے ایرانی صدر کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبار کباد دی ہے۔گزشتہ دنوں ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کی۔ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔ صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کرکے مبارک باد دی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت اور روایات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
Related Posts
ناران میں گلیشئیر کا ٹکڑا گرنے سے 2 سیاح برف تلے دب کر جاں بحق
- Admin
- July 23, 2024
- 0
پولیس کے مطابق راجن پور سے تعلق رکھنے والی فیملی کے افراد جھیل روڈ پر گلیشیئر کے نیچے تصاویر بنا رہے تھے کہ اچانک گلیشیئر […]
بین الاقوامی ہوائی سفر پر مزید ٹیکس ادا کرنا ہو گا
- admin
- June 28, 2024
- 0
یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس […]
ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری
- Admin
- August 2, 2024
- 0
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں پاور […]