غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی فوجیوں سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے بات چیت شروع کرنے کی امریکی تجویز قبول کر لی ہے۔حماس کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس تجویز پر غزہ جنگ کو ختم کرنے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے 16 دن بعد اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس اپنے اس مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا ہے کہ اسرائیل معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے مستقل جنگ بندی کا عہد کرے گا اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم اس بات کی اجازت دیگی کہ 6 ہفتے کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔ادھر مصری میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ مصرغزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیل و امریکی وفود کی میزبانی کرے گا جبکہ مصر، حماس کے ساتھ جنگ بندی اوریرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کے تبادلے پر بھی بات چیت کر رہا ہے۔دوسری جانب ٖغیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اگلے ہفتے قطر کا دورہ کریں گے جبکہ اسرائیلی مذاکرات کار بھی آئندہ چند روز میں دوبارہ قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
Related Posts
سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب کرنے کا اعلان
- Admin
- October 30, 2024
- 0
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس دوران سعودی وزیر نے پاکستان میں سرمایہ […]
پاکستان میں بھارت سے زیادہ محبت ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- Admin
- October 12, 2024
- 0
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز لاہور میں نامور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر […]
ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب، کملا ہیرس کو شکست
- Admin
- November 6, 2024
- 0
امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔امریکی صدارتی […]