ارجنٹینا کے کپتان میسی انجری کے باعث پورا میچ نہ کھیل سکے ، ان کے جذبات پر قابو نہ رہا وہ بینچ پر بیٹھے روتے رہے لیکن ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی افسوس جشن میں تبدیل ہو گیا۔اتوار کو میامی گارڈنز میں ارجنٹینا اور کولمبیا کےدرمیان کوپا امریکا کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ رہا ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پربرتری حاصل کرنے کےلیے کئی حملے کیے لیکن کسی کوکامیابی نہ ملی۔میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان میسی انجری کا شکار ہو گئے ، آنکھوں میں آنسو لیے میدان سے باہر چلے گئے ، بلکہ بینچ پر اپنے جذبات کنٹرول نہ کر سکے اور روپڑے ۔
فائنل میچ میں مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی ، پھر شروع ہوا اضافی وقت اور 112 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لوٹیرو مارٹنز نے گول بنایا، یہی گول فائنل کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔