والد کی جو خواہش تھی وہ انہوں نے حاصل کر لیا، مزاحمت کبھی نہیں رکے گی، شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کا رد عمل

شہید کے بیٹے  عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ میرے والد نے جس چیز کی خواہش کی تھی وہ انہوں نے حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف اورایک انقلاب کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ قیادت کے قتل سے فلسطینی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، آزادی کے حصول تک حماس مزاحمت جاری رکھے  گی۔انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ہر روز اپنے آپ کو شہید تصور کیا، ہمیں اپنے والد پر فخر ہے اور ہمارا سر اس فخر سے بلند ہے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے

Leave a Reply