انڈونیشیا میں ہیکرز کے سائبر حملے کے نتیجہ میں انڈونیشیا کا نیشنل ڈیٹا سنٹر متاثر ہوا ہے وزیر مواصلات
نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور گروپ نے ہیک کیے گئے ڈیٹا کے عوض 80 لاکھ ڈالرتاوان طلب کیا۔
یہ سائبر حملہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ائیر پورٹس میں امیگریشن ڈیسک پر طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔
وزیر مواصلات نے بتایا کہ سائبر حملے سے ائیرپورٹس سمیت کچھ حکومتی سروسز متاثر ہوئیں لیکن اب حالات ٹھیک ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کی جانب سے ایک سافٹ وئیر Lockbit 3.0 کو استعمال کیا گیا، مگر مزید تفصیلات نہیں بتائی۔
انڈونیشین وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم نیشنل ڈیٹا سروسز سے متاثر ہونے والی سروسز کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کسی قسم کا تاوان ادا کیا گیا ہے یا نہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب انڈونیشیا میں اس طرح کا سائبر حملہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال انڈونیشیا کے ایک بینک کے ڈیڑھ کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا آن لائن جاری کر دیا گیا تھا۔
اسی طرح 2022 میں بھی انڈونیشیا کے مرکزی بینک کو سائبر حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھ