حکومت کی جانب سے عائد کردہ بجلی کا ظالمانہ بل ایک اور جان لے گیا ، فیصل آباد میں شہری نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی

فیصل آباد کے علاقہ ملت ٹاون میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ فدا حسین نے ٹرین کے سامنے کود کر اپنی جان دیدی خودکشی کرنے والے فدا حسین کو 25 ہزار روپے بجلی اور 3500 روپے گیس کا بل آیا تھا جو وہ بیروزگار ہونے کے باعث ادا نہ کر سکا اور ٹرین کے سامنے کود کر اپنی جان دیدی اہلیخانہ کے مطابق فدا حسین کچھ عرصہ سے بیروزگار تھا جبکہ بجلی کا بل زائد آجانے پر اسکی پریشانی مزید بڑھ گئی تھی۔ شہریوں نے حکومت سے بجلی کے ظالمانہ بلوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply