بھارتی میڈیا نے پی سی بی کی شرائط تسلیم کرنے پر نہ صرف بی سی سی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ بھارتی میڈیا کو آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی تجویز کردہ سہ فریقی سیریز پر اعتراض بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کون ہوتا ہے کہ جو اعلامیے میں سہ فریقی سیریز کی بات کرے، آئی سی سی کیسے لکھ سکتا ہے کہ اسے اعتراض نہیں، یہ بورڈز پر منحصر ہے، سہ فریقی سیریز آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہ مطالبہ کیا جو بھارتی سرکار کے خلاف جاتا ہے، بھارت جب باہمی سیریز نہیں کھیلتا تو یہ کیسے مان لیا گیا، اگر بھارتی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا تو پھر بھارتی بورڈ نے کیوں خیال نہیں رکھا، ہمارا سوال یہ ہے کہ اتنے سال آپس میں کھیلنے پر منع کیوں کیاگیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملےکےلیے ضروری تو نہیں تھاکہ جو پاکستان نے کہا اس کو اعلامیے کا حصہ بنایا جائے، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کے حل میں پاکستان خالی ہاتھ نہیں رہا
Related Posts
آئینی بینچ نے پانامہ سکینڈل معاملے پر جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی
- Admin
- November 26, 2024
- 0
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پانامہ اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے […]
آئی پی پیز پر نظر ثانی ، حکومت کا بجلی سستی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ
- Admin
- September 2, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لیے یکمشت ادائیگیوں کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ آئی پی پیز سے […]
پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
- Admin
- January 22, 2025
- 0
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی […]