کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کراچی میں آکر تمام قومیتوں کو یکجا ہونے کا موقع ملا، کراچی شہر نے کبھی کسی زبان کے خلاف بات نہیں کی، ایم کیو ایم جب بنی تو پیغام یہی تھا کہ ہم آپ کو اور آپ ہم کو تسلیم کریں، 24 دسمبر مہاجر کلچر ڈے پر کارکنان و عوام کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا 3 سال سے گورنر ہاؤس میں سندھی کلچر ڈے منایا جاتا ہے، پہلی بار گورنر سندھ کو خیال آیا کہ مہاجر کلچر ڈے بھی منانا چاہیے، اگر گورنر سندھ نے اس بار احسن اقدام اٹھایا ہے تو ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا مہاجر کلچر بانیان پاکستان کی ثقافت ہے جنھوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں، کراچی مختلف ثقافتوں کا مسکن ہے، ایک وقت آئے گا کراچی کی ثقافت تمام ثقافتوں کا امتزاج ہو گی، ہمیں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا ہے
Related Posts
گذشتہ سال آئی پی پیز کو 979 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
- Admin
- September 12, 2024
- 0
پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 سے جون 2024 تک 33 آئی پی پیزکو کیپیسٹی […]
سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کر دی گئیں، آئی ایس پی آر
- Admin
- January 2, 2025
- 0
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور […]
صارف صرف 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے،قیمت 40 ہزار میگا واٹ کی ادا کرتا ہے، حکام این ٹی ڈی سی
- Admin
- August 28, 2024
- 0
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ جولائی کی فیول پرائس’ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا فائدہ ہو گا، صارفین […]