مہمند کے قبائلی عمائدین کا علاقے سے طالبان کے خاتمے کا مطالبہ

امن و امان کی صورتحال پر ضلع مہمند کے عمائدین کا کمشنر ہاؤس میں جرگہ ہوا جس میں عمائدین نے کمشنر پشاور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔عمائدین کا کہنا تھا مہمند میں سڑکیں خستہ حال ہیں لیکن مرمت کیلئے فنڈز نہیں ہیں، فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار کے مسائل تاحال حل نہیں ہوئے۔جرگے میں شامل عمائدین کا کہنا تھا مہمند اور باجوڑ کے درمیان تنازعات کو حل کیا جائے، مہمند میں دہشتگردی سے تباہ مکانات کو بحال کریں اور معاوضہ دیں اور بجلی کی لوڈیشنگ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔عمائدین کا کہنا تھا ضلع مہمند میں طالبان دوبارہ آباد ہوئے، طالبان کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، قبائلی مشران کو سکیورٹی فراہم کی جائے اور ہمارے علاقوں سے طالبان کا خاتمہ کیا جائے

Leave a Reply