پشاور میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کے درمیان پیغام رسانی کا کام کیا مگر کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا، موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کو کہتا ہوں کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں مذاکرت کا راستہ اختیار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آگ لگی ہے اور آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے، رہی سہی جمہوریت بھی مہمان لگ رہی ہے، کسی بھی ٹکراؤ کے نتیجے میں نقصان جمہوریت کا ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کیلئے پہل کرے اور قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرے، سیاست دلیل اور برداشت کا نام ہے۔ اپوزیشن اور حکومت جمہویت کے پہیے ہوتے ہیں، مضبوط جمہوریت کیلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔جماعت اسلامی کے سابق امیر کا مزید کہنا تھا کہ اب تک حکومت نے امن سے متعلق جتنے اعلانات کیے اس پر عملدرآمد نہیں کیا، تجویز ہے کہ پسند و ناپسند چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر معاملات سلجھائیں ورنہ رہی سہی جمہوریت موجودہ صورتحال میں مجھے مہمان لگتی ہے۔
Related Posts
امریکہ میں ایک ماہ تک جنگل میں گم رہنے والا شخص بیریز، مشرومز اور پانی کے ذریعے زندہ رہنے میں کامیاب
- Admin
- October 29, 2024
- 0
امریکا کے ایک نیشنل پارک میں ایک ماہ تک بھٹکنے والے شخص نے مشروم، بیریز اور پانی کے ذریعے اپنی زندگی کو بچایا اور جب […]
عمران خان نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی کارروائی روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی
- Admin
- August 16, 2024
- 0
عمران خان کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی کارروائی روکنے کے لیے متفرق درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے اسلام […]
حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد عراق میں 100 بچوں کا نام نصر اللہ رکھ دیا گیا
- Admin
- October 3, 2024
- 0
حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد نومولود بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں […]