امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر اب روسی حکام نے ان خبروں کی مکمل تردید کردی ہے۔کریملن ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کی بات بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ جس معیار کی خبریں اب شائع کی جاتی ہیں یہ ان کی واضح مثال ہے۔روسی صدر پیوٹن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ سے مستقبل میں رابطہ کیے جانے کے سوال پر کریملن ترجمان نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد رواں ہفتے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی
Related Posts
غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے،اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا
- Admin
- November 29, 2024
- 0
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ24 گھنٹوں میں 42 فلسطینی شہیدہو چکے […]
امریکہ کی ریسرچ لیب سے درجنوں بندر فرار ہو گئے
- Admin
- November 8, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے بیفورٹ کاؤنٹی میں قائم الفا جینیسس فیسیلٹی سے 43 بندر فرار ہوگئے جس پر انتظامیہ نے […]
سیالکوٹ: سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے لاش نالے میں بہا دی
- Admin
- November 15, 2024
- 0
ڈسکہ پولیس کے مطابق گاؤں کوٹلی مرلاں میں 2 روز قبل گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے […]