غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے بیفورٹ کاؤنٹی میں قائم الفا جینیسس فیسیلٹی سے 43 بندر فرار ہوگئے جس پر انتظامیہ نے مقامی آبادی کو خبردار کردیا۔بھاگنے والے بندر کا تعلق rhesus macaque نسل سے ہے جنہیں تحقیق کیلئے ریسرچ لیب کے پنجرے میں بند کیا گیا تھا انتظامیہ نے بتایا کہ ریسرچ لیب میں یہ 50 بندروں پر مشتمل گروپ موجود تھا لیکن پنجرے کا دروازہ کھلا رہنے کی وجہ سے 43 بندر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ 7 پنجرے میں ہی موجود ہیں۔انتظامیہ کے مطابق بھاگنے والے تمام بندر مادہ تھیں، ان کےکم عمر ہونے اور 3.2 کلو کا وزن ہونے کی وجہ سے ان پر ریسرچ یا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار رہنے، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ بندروں کی تلاش کیلئے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں۔
Related Posts
عمران خان اور علی امین لانگ مارچ ، توڑ پھوڑ کیس میں بری
- Admin
- October 19, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی […]
صارف صرف 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے،قیمت 40 ہزار میگا واٹ کی ادا کرتا ہے، حکام این ٹی ڈی سی
- Admin
- August 28, 2024
- 0
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ جولائی کی فیول پرائس’ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا فائدہ ہو گا، صارفین […]
جو ٹیکس اکٹھا کیا قرض میں چلا گیا، چئیرمین ایف بی آر نے نئی کہانی سنا دی
- Admin
- October 16, 2024
- 0
ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا صنعتکار تکلیف دہ مراحل سے گزرے لیکن […]