شیخوپور: فاروق آباد پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈیوٹی چیکنگ پر جھگڑے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر نے کانسٹیبل کی غیر حاضری لکھوائی جس پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران کانسٹیبل نے انسپکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ مقتول انسپکٹر کی شناخت محمد افضل اور کانسٹیبل کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی، کانسٹیبل طاہر کی ڈیوٹی پی سی ٹریننگ اسکول کے پرنسپل آفس کے باہر لگائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر افضل نے چیک کیا تو کانسٹیبل طاہر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، انسپکٹر افضل نےکانسٹیبل کی غیر حاضری کا روزنامچے میں اندراج کروایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ غیر حاضری کا اندراج کروانے پر کانسٹیبل اور انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی
Related Posts
نو مئی کیس: بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش، چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں
- Admin
- November 1, 2024
- 0
عمران خان کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی […]
جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نا اہل قرار دے دیا
- Admin
- December 9, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی اسپیشل فورس کے کمانڈر نے مارشل لا کی رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے پرعوام سے معافی مانگی […]
ایک سیاسی جماعت نے اداروں اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا، اسحاق ڈار
- Admin
- September 7, 2024
- 0
اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔اسحاق ڈار نے […]