شیخوپور: فاروق آباد پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈیوٹی چیکنگ پر جھگڑے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر نے کانسٹیبل کی غیر حاضری لکھوائی جس پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران کانسٹیبل نے انسپکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ مقتول انسپکٹر کی شناخت محمد افضل اور کانسٹیبل کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی، کانسٹیبل طاہر کی ڈیوٹی پی سی ٹریننگ اسکول کے پرنسپل آفس کے باہر لگائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر افضل نے چیک کیا تو کانسٹیبل طاہر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، انسپکٹر افضل نےکانسٹیبل کی غیر حاضری کا روزنامچے میں اندراج کروایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ غیر حاضری کا اندراج کروانے پر کانسٹیبل اور انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی
Related Posts
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی شروع
- Admin
- December 4, 2024
- 0
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو جانے والے افسروں اور […]
پاکستان میں ادویات کو بے اثر کرنے والے ایکس ڈی آر ٹائیفائڈ کا خطرہ بڑھنے لگا
- Admin
- September 24, 2024
- 0
بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کے اشتراک سے شائع کی گئی مصباح خان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2016 میں ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ […]
بجلی کے بل گھریلو لڑائیوں کی وجہ بننے لگے، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
- Admin
- July 23, 2024
- 0
گوجرانوالا میں بجلی کے بل پر ہونے والے جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالا کے علاقے پرنس […]