آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کیے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے، بھارت کے نوجوان یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
Related Posts
مریم نواز کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے سبھی دعوے خیالی ثابت ہونے لگے
- Admin
- July 14, 2024
- 0
محرم الحرام میں کھپت بڑھی تو چکن کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔فیصل آباد میں چکن کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔سرکاری […]
چوبیس نومبر احتجاج کی تیاریوں میں پنجاب کی قیادت کو نظر انداز کیا گیا، پارٹی ذرائع
- Admin
- November 19, 2024
- 0
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی تیاری کے لیے گزشتہ دنوں پشاور […]
ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی بات: نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کا مطالبہ توہین آمیر قرار دے دیا
- Admin
- October 6, 2024
- 0
فرانسینی صدر میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے پر نیتن یاہو نے کہا کہ فرانس کی سپورٹ ملے یا […]