اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک ڈرائیور نے بس اڈے پر کھڑے ہوئے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعہ وسطی تل ابیب میں قائم فوجی اڈے گلیلوٹ بیس کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک بس اڈے پر کھڑے افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اپنے مزید 4 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے
Related Posts
بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کیلئے اسرائیل کو پابند کرے، محمد بن سلمان
- Admin
- November 11, 2024
- 0
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کے لیے […]
پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل کی واحد امید ارشد ندیم نے نیا ریکارڈ بنا لیا
- Admin
- August 8, 2024
- 0
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کا فائنل جاری ہے، پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر ہیں جو پاکستان کو 32 سال بعد […]
سندھ میں 132 ڈاکٹروں کو کمیشن امتحان پاس کئے بغیر مستقل کئے جانے کا انکشاف
- Admin
- November 7, 2024
- 0
سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کے سال 2018 […]