بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لیے عدالت میں درخوست دائر کردی۔ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کےلیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جو بیرسٹر سلمان صفدر اورخالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ذاتی معالجین عمران خان کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں لیکن ڈاکٹر عاصم کو 15اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی۔ درخواست میں ڈاکٹرعاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو چیک اپ کی اجازت دلوانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر عمران خان کے معائنےکی اجازت دی جائے۔
Related Posts
فیصل آباد: گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد
- Admin
- October 15, 2024
- 0
پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقے بوگنی میں ظفر اقبال نامی شخص کا 7 سالہ بیٹا گھر کے باہر سے لاپتا ہو گیا تھا جس […]
پی ٹی آئی کا رویہ ناقابل برداشت ہے،رانا ثنا اللہ
- Admin
- October 2, 2024
- 0
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے اس لیے […]
دہشتگردانہ سرگرمیوں کے باعث تحریک طالبان پاکستان کو فتنہ الخوارج کہا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری
- Admin
- July 31, 2024
- 0
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کیلئے ‘مفتی’ اور ‘حافظ’ استعمال نہیں کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں […]