ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔دوسری جانب آئینی ترمیم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ آئینی ترمیم پر ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئینی ترمیم جے یو آئی کے ہاتھ میں ہے، آئین سازی ہوگی تو صرف ہمارے مسودے پر ہوگی جے یو آئی کے مسودے کے علاوہ کسی اور آئین سازی کی اجازت نہیں دیں گے ۔علاوہ ازیں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت سے متعلق دودہائیوں سے ہماری جماعت کامؤقف رہا ہے
Related Posts
صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دئے
- Admin
- September 20, 2024
- 0
صدر مملکت کے دستخط کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک […]
کراچی: صابنوں میں منشیات چھپا کر سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- Admin
- September 17, 2024
- 0
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران 2 مسافروں کو گرفتار […]
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فیک نیوز کی بھرمار، عالمی تحقیقاتی ادارے نے رپورٹ جاری کر دی
- Admin
- December 8, 2024
- 0
فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج سے چلنے والی من گھڑت خبروں نے تباہ کن کردار ادا کیا، بغیر […]