پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتےطویل مشق 13 اکتوبرکونیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جب کہ مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستے بھی شریک تھے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں اور دوست ممالک کےدرمیان تاریخی و فوجی تعلقات بہتربنانا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ یہ پاک روس افواج کی انسداددہشتگردی شعبےمیں ساتویں دوطرفہ مشترکہ مشق ہے، مشق میں حصہ لینے والے دستے ایک دوسرےکے باہمی تجربےسےفائدہ اٹھائیں گے
Related Posts
حکومت کی ناقص پالیسیوں اور منہ زور مہنگائی نے ہر طبقے کو مایوس کر دیا، حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام
- Admin
- July 25, 2024
- 0
فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تاجر، صنعتکار اور مزدور طبقہ حکومت کی عجیب اور ناقص پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں بے […]
گلگت سے چکوال جانے والے باراتیوں کی بس دریا میں جا گری، 18 افراد جاں بحق
- Admin
- November 12, 2024
- 0
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان گلگت […]
ایک سیاسی جماعت نے اداروں اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا، اسحاق ڈار
- Admin
- September 7, 2024
- 0
اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔اسحاق ڈار نے […]