اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں راشد لنگڑیال کا کہنا تھاکہ انکم ٹیکس گوشوارے کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہوچکی اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔چیئرمین ایف بی آر نے خبردار کیا کہ نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا، نان فائلر کا پورا ڈیٹا موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔ خیال رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے۔خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں
Related Posts
پی ٹی آئی کا ورکر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا انکی اہلیہ کی کال پر نہیں نکلے گا، شیر افضل مروت
- Admin
- November 16, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس نظریے پر قائم ہیں […]
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
- Admin
- October 3, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظر ثانی […]
عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے، برطانوی میڈیا
- Admin
- September 1, 2024
- 0
آکسفورڈ کے چانسلر کے لیے اپلائی کرنے پر گارڈین میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور کالم لکھا گیا ہے۔برطانوی اخبار […]