بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر پونے سے بنگلورو جانے والی مقامی ائیرلائن کے ساتھ گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو پیش آیا جہاں پائلٹ کے جہاز اڑانے سے انکار پر مسافروں کو 5 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھرے جہاز کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بنی جب پائلٹ نے جہاز اڑانے اسے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس کے جہاز اڑانے کے گھنٹے پورے ہو چکے ہیں اس لیے وہ اضافی ڈیوٹی نہیں کرسکتا، جس کے بعد مسافروں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور انہوں نے معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ائیرلائن اور پائلٹ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے پر ہوابازی کے ایک تجربہ کار سنجے لازار نے وضاحت کی کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پائلٹس اور عملے دونوں کے کام کے اوقات عالمی سطح پر ریگولیٹ کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیکٹری نہیں ہے، جب ضرورت ہو ملازمین کو بلا لیا جائے، پائلٹ اضافی ڈیوٹی نہیں کرسکتا اگر اس نے ایسا کیا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب ائیرلائن انتظامیہ نے جہاز کے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں سے معذرت بھی کی
Related Posts
ملک میں عبوری حکومت بنائی جائیگی، ملک کا امن واپس لائیں گے، بنگلہ دیشی آرمی چیف کا اعلان
- Admin
- August 5, 2024
- 0
آرمی چیف نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن واپس لائیں گے، شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور […]
ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ایکس کے صارفین میں کمی کا انکشاف
- admin
- July 10, 2024
- 0
اکتوبر 2022 میں ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا جس کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو […]
کلکتہ: زیادتی و قتل کیس، خاتون ڈاکٹر کے مرنے سے قبل لکھے گئے الفاظ ڈائری نے بیان کر دئے
- Admin
- August 18, 2024
- 0
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کے والد نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نے نائٹ شفٹ پر جانے سے قبل اپنی ڈائری لکھی […]