عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان کی سرحد پر قائم علاقے اڈیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ فائٹرز کی اسپیشل انفینٹری رضوان فورس کے درمیان تصادم ہوا۔
الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ فائٹرز نے اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں زمینی رستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران اسرائیلی فوج کو جانی نقصان بھی ہوا۔ لبنانی خبر ایجنسی المیادین کا کہنا ہےکہ بدھ کی صبح اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 2 اسرائیلی سپاہی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویژن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنان کی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے اور اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے