پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر اور فیصل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی قانون سازی پر مشاورت کی۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ہم حکومتی قانون سازی پر ایک جیسا مؤقف رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اسے غلط قرار دے رہی ہیں، آج جس طرح سے آئینی بینچ بنایا گیا ہے یہ سپریم کورٹ پر حملہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم اور قانون سازی اور اگلے لائحہ عمل پربات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج حکومتی ترامیم کی وجہ سے تقسیم ہوئے، ججوں کی تقسیم حکمرانوں کیلئے فائدہ مند اورعوام کیلئے نقصان دہ ہے
Related Posts
بشری بی بی کا دکھڑا سن کر افسوس ہوا، عمران خان کی اہلیہ کے بیان پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا رد عمل
- Admin
- December 7, 2024
- 0
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پختونوں کو چھوڑ کر بھاگ گئیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اسلام […]
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- Admin
- October 29, 2024
- 0
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہےجو آئندہ 15 روز کیلئے لاگو […]
آئی پی پیز پر نظر ثانی ، حکومت کا بجلی سستی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ
- Admin
- September 2, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لیے یکمشت ادائیگیوں کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ آئی پی پیز سے […]