پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ابو بکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے خلاف لیگ میچ میں گھٹنے کی شدید انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد پاکستان ٹیم سیمی فائنل کے لیے اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ڈیو ٹی کے دوران انجرڈ ہونے والے کھلاڑی کا حکومت اور فیڈریشن نے تاحال علاج شروع نہیں کرایا جب کہ صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے چین میں موجودگی کے دوران ابوبکر کو کہیں سے بھی علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا۔اس کے علاوہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ویڈیو کال پر علاج کی یقین دہانی کرائی تاہم وطن واپسی پر نائب کپتان ابوبکر کے علاج کا کسی نے بندو بست نہ کیا، فیڈریشن نے فنڈز نہ ہونے کا بتایا اور کہا کہ علاج خود کرانا شروع کریں جیسے ہی فنڈز آئیں گے ادائیگی کر دی جائے گی
Related Posts
عدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ سے ملاقات، شاہ چارلس نے پاکستان کے بارے میں کیا کہا؟
- Admin
- November 16, 2024
- 0
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی۔اداکار عدنان صدیقی […]
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی
- Admin
- July 14, 2024
- 0
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ […]
پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں، نئے پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسیاں ناگزیر ہیں، نمائندہ آئی ایم ایف
- Admin
- October 10, 2024
- 0
ایس ڈی پی آئی کے زیر انتظام تقریب سے خطاب میں ایشتر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے ٹیکس کے دائرہ […]