حزب اللہ نے اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد آج پہلی مرتبہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس بیس کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے اپنے حملے میں فادی 4 میزائلوں کا استعمال کیا جو اس سے قبل استعمال نہیں کیے گئے البتہ حزب اللہ فادی میزائل سے دوسرے ورژنز پہلے ضرور استعمال کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا دعویٰ قرار دے دیا۔حزب اللہ میڈیا ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ دشمن کی جانب سے لبنان زمینی راستے سے داخل ہونے کی باتیں جھوٹ ہیں اور اسرائیلی فوج جب بھی آئے گی ہم اس کے لیے تیار ہیں۔علاوہ ازیں غزہ شہرمیں اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 6 افراد شہید ہوگئے جب کہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزیں کیمپ میں دو گھروں پراسرائیلی حملے میں شہید افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی منگل کو خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
Related Posts
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
- Admin
- October 19, 2024
- 0
بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں، درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء سے ملاقات […]
والدین کی 29 سال بعد طلاق، اے آر رحمان کے بچوں نے خاموشی توڑ دی
- Admin
- November 20, 2024
- 0
انیس نومبر کی شب گلوکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے طلاق کا اعلان کیا جس کے بعد اے آر رحمان نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر […]
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
- Admin
- November 5, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف […]