آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے، عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاستدان ہیں اور ان کی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کاازسرنوجائزہ لینےکاموقع ہے۔ اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں کہا گیا کہ اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک فوائد ہیں لیکن پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سے مزاحمت کا سامنا ہے، فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصہ اسرائیل کےساتھ تعلقات کومعمول پر آنے سے روکا اس لیے اسرائیل سے تعلقات کے لیے پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہوگا کیونکہ عمران خان اسرائیل کے حمایتی اور اسٹیبلشمنٹ و سیاسی قیادت کے مخالف ہیں۔آرٹیکل کے مطابق اسرائیل سے تعلقات میں عمران خان کا کردار کلیدی ہو گا کیونکہ وہ عوامی رائے اور فوجی پالیسی تبدیل کرنےمیں کردار اداکر سکتے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تیزکر سکتی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ سفارتی، معاشی فوائد سے پاکستان جیسے ممالک کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان کو اہم اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، اسرائیل سے تعلقات سے پاکستان کو زراعت، سائبر سکیورٹی، دفاع اور مالی سرمایہ کاری جیسے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، عمران خان اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے کیونکہ اس آرٹیکل نے عمران خان کادوغلاپن اور تضادات کا پہلوبے نقاب کردیا ہے
Related Posts
پاک آرمی نے برطانیہ میں ہونے والی پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا
- Admin
- October 13, 2024
- 0
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مشق 2024 میں […]
اولمپکس گیمز میں شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ
- Admin
- August 10, 2024
- 0
صدر مملکت ارشد ندیم کو کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔صدر مملکت کی ہدایت […]
مخصوص نشستوں کیلئے اسپیکر کا خط، پی ٹی آئی نے وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- Admin
- September 21, 2024
- 0
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خط پر وضاحت کی استدعا کرتے […]