دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز سےمتعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے کی، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، ڈیمز فنڈز کے پیسے وفاق اور واپڈا کو دیے جائیں، سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ کھولا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے ہیں، جس پر وکیل واپڈا سعد رسول نے بتایا کہ تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈز میں موجود ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا یہ کیس شروع کیسے ہوا؟ جس پر وکیل سعد رسول نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے واپڈا کے زیر سماعت مقدمات کے دوران 2018 میں ازخود نوٹس لیا تھا، سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈز عمل درآمد بینچ نے 17 سماعتیں کیں
Related Posts
سینیٹ : پی ٹی آئی جلسے سے دو دن قبل پر امن اجتماع اور امن و عامہ کا بل کثرت رائے سے منظور
- Admin
- September 5, 2024
- 0
سینیٹ میں پُرامن اجتماع اور امن و عامہ بل کی کثرت رائے سے منطوری پر پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔(ن) لیگ کے سینیٹر […]
بھارت: راجستھان میں طلبا جھگڑوں کے بعد فسادات پھوٹ پڑے، مساجد پر حملے
- Admin
- August 18, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں دسویں جماعت (میٹرک) کے 2 طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جس […]
اگلے ایک سال میں اسرائیل ختم ہو جائیگا، سابق اسرائیلی
- Admin
- August 23, 2024
- 0
میجر جنرل یزہاک برک نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، حماس سے جاری جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ایک بیان میں […]