ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہم 18 ارب ڈالر کہاں سے دیں گے، اس وقت کے مالی حالات میں ہم 18 ملین بھی نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا، امریکا سے ڈپلومیسی کی جائے تاکہ وہ ہمیں یہ معاہدہ مکمل کرنے دے، رواں ماہ وزیراعظم شہبازشریف امریکا جائیں گے انہیں یہ بات ضرور کرنی چاہیے، ایران نے برادر اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے بہت صبر کیا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو 2008 یا 2009 میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا، ایران عالمی عدالت جا رہا ہے تو اسے اپنے حقوق کا تحفظ کرنا پڑ رہا ہے، ایران پاکستان پر 18ارب ڈالر ہرجانے کے لیے پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Related Posts
لاہور سے پولیس کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
- Admin
- July 16, 2024
- 0
پولیس نے جعلی ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا نام محمود الرحمان […]
دنیا انٹرنیٹ کے حوالے سے ترقی میں مصروف جبکہ پاکستانی حکومت نت نئے تجربے کرنے میں لگ گئی، سوشل میڈیا ایپس چلانے میں دشواری
- Admin
- August 14, 2024
- 0
پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکار ہیں۔آنلائن کام […]
ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی، پیرس اولمپکس میں دہائیوں بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا
- Admin
- August 8, 2024
- 0
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک […]