سندھ حکومت نے ہمیشہ بلند معیار تعلیم پر توجہ مرکوز رکھی ہے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے عالمی یوم خواندگی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  دنیا میں وہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کا تعلیمی نظام مضبوط ہوتا ہےانہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے بلند معیار کیلئے ہمیشہ خاص توجہ مرکوز کی ہے، اسکول سے باہر بچوں کو اسکول لانے کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ مائیکرو اسکول کے قیام سے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے۔مراد علی شاہ  کے مطابق  جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر تعلیمی نظام میں جدت لا رہے ہیں، ایک لاکھ ڈیجیٹل اسکول آئندہ 2 سال میں قائم کرنے کے عزم کو پورا کریں گے

Leave a Reply