پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جیل کاٹنے والے پارٹی وکررز اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے سامنے ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے، علیمہ پی کے 83 میں ورکرز سے ملیں اور ان کی ناراضگی دور کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا اور انہوں نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا، پشاور کے بعد مردان میں بھی علیمہ خان پارٹی کارکنوں سے ملیں اور مقامی لیڈر شپ پر شدید برہمی کا اظہار کیا
Related Posts
اداروں سے کہتا ہوں نیوٹرل ہو جائیں ، لوگ سمجھ رہے ہیں حکومت کو آپ لیکر آئے ہیں، علی امین گنڈا پور
- Admin
- July 27, 2024
- 0
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے، عوام کو سولر پینلز فراہم کر […]
سخت قدم نہیں اٹھانا چاہتے، ہمیں ریڈ لائن کراس کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، محسن نقوی
- Admin
- November 26, 2024
- 0
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پہلے سے بتا رہے ہیں، ہمیں مجبور کیا گیا […]
منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کا پاسپورٹ اور شناختی بلاک کرنے کا حکم، جائیدادیں بھی ضبط
- Admin
- August 22, 2024
- 0
مونس الٰہی سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ہوئی۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج […]