پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جیل کاٹنے والے پارٹی وکررز اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے سامنے ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے، علیمہ پی کے 83 میں ورکرز سے ملیں اور ان کی ناراضگی دور کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا اور انہوں نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا، پشاور کے بعد مردان میں بھی علیمہ خان پارٹی کارکنوں سے ملیں اور مقامی لیڈر شپ پر شدید برہمی کا اظہار کیا
Related Posts
بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا، کرپٹو کرنسی کے اشتہار آویزاں
- Admin
- September 20, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے سپریم کورٹ آف انڈیا کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک کرکے اس پر ایک امریکی کمپنی کی جانب […]
بلوچستان میں تین سے ڈیوٹی سے غیر حاضر 114 اساتذہ نوکری سے برطرف
- Admin
- September 17, 2024
- 0
محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے تحت114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا […]
ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بن سکتے ہیں
- Admin
- September 8, 2024
- 0
ایلون مسک ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں اور وہ بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کے قریب […]