انٹرنیٹ بند کرنے کا شوق نہیں، ڈیٹا لیک اور سائبر حملوں سے ملک کو بچانا ہے، شیزا فاطمہ خواجہ

وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ کا انٹرنیٹ کی بندش اور رفتار کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا آئی ٹی منسٹری ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا ہم نے اس ملک کی ڈیجیٹل سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، ہم نے اپنے شہریوں کو محفوظ بنانا ہے، ہم شہریوں کے ڈیٹا کی پروٹیکشن اور سیفٹی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہنا تھا نا تو انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق ہے اور نا ہی اس کا کوئی فائدہ ہے، میرے ہاتھ میں کوئی بٹن نہیں ہے کہ انٹرنیٹ بند کر دوں لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کچھ ایشوز آ رہے ہیں، سکیورٹی کے لیے انٹرنیٹ بند ہوا لیکن لینڈ لائن بالکل بھی بند نہیں ہوا، قومی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔شزا فاطمہ کا کہنا تھا وزارت داخلہ کی ہدایت پر  پی ٹی اے نے ایکس کو بند کیا ہے،  آزادی اظہار  رائے کا مسئلہ ہوتا تو فیس بک اور ٹک ٹاک بھی بند کرتے۔

Leave a Reply