سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جلسےکی منسوخی کے بعد عمران خان، بشریٰ بی بی، رؤف حسن، علیمہ بی بی کی گفتگو سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں، جلسہ کامیاب ہونا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا، مجھے بتائیں کیا چہرے کرائے کے تھے؟ ان کے تو ویڈیو میں چہرے تھے، 9 مئی واقعات ہزاروں نہیں کروڑوں لوگوں نے دیکھے، 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کی شکلیں ویڈیوز میں واضح دیکھی جاسکتی ہیں۔ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اعظم سواتی سے ملاقات کے حوالے سے خواجہ آصف کہنا تھا کہ جیلوں میں گفتگو راز میں نہیں رہتی، آپ کی ہر نقل و حرکت ریکارڈ ہوتی ہے، میں جیل کے جس سیل میں تھا وہاں 16 کیمرے لگے تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور بزدار 2 ہیں بلکہ علی امین ان سے بھی بڑھ کر ہیں، بزدار بولتا نہیں تھا یہ بڑھکیں مارتے ہیں، علی امین اپنی کابینہ کےلوگوں کے متعلق کیاکہہ رہے ہیں اورکابینہ والےان کو چور کہہ رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے، پاکستان کی وحدت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا میں ڈیمورکریٹس آئیں یا ری پبلکنز کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری قسمت امریکا نے نہیں بلکہ ہم نے خود بدلنی ہے
Related Posts
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- Admin
- October 20, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر شفاف، متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل […]
بجلی صارف پر بوجھ کم کرنے کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، معاون خصوصی توانائی
- Admin
- August 8, 2024
- 0
نیشنل ٹاسک فورس و اسٹرکچرل ریفارمز کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر توانائی اویس لغاری اور معاون خصوصی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے […]
حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھوڑ دیا
- admin
- July 1, 2024
- 0
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاڈیزل کی قیمت […]